غذر ، 06 ستمبر (اے پی پی ): یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے شہید لاک جان نشان حیدر کے مزار پر سلامی کی تقریب ہوئی، فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ڈاکٹراحسان محمود نے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔میجر جنرل ڈاکٹر احسان محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور شہداء کے خاندان پر ہمیں فخر ہے، کارگل کے جنگ میں لاک جان نشان حیدر نے جس بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاکر عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔











