جیکب آباد ؛ پولیس اور شہباز رینجرز کی جانب سے سب ڈویزن سٹی کی حدود میں سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن کیا   گیا

0
60

 

جیکب آباد،17اکتوبر (اے پی پی): جیکب آباد میں امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے ایس ایس پی محمد طارق نواز صاحب کے احکامات پر پولیس اور شہباز رینجرز کی جانب سے سب ڈویزن سٹی کی حدود میں سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن کیا گیا، سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن مختلف ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، سرائے سمیت دیگر اہم مقامات پر کیا گیا، جس  دوران  200 سے زاہد مشکوک افراد کی چانچ  پڑتال اور تصدیق    کی گئی۔

ایس ایس پی محمد طارق نواز نے اس موقع  پر  کہا کے جیکب آباد پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں  اور جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے  کیلئے  ہر وقت ہر ممکن کوشش جاری رکھے  گی ۔