عارف والا : کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ،45 سالہ شخص جاں بحق 3افراد زخمی

0
62

عارف والا،28 اکتوبر(اے پی پی ):  نواحی گائوں جمن شاہ کے نزدیک تیز رفتار کیری ڈبہ نمبر2962 LEF نے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل نمبر 2192LWA کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں حافظ سیف الملوک زخموں کی تاب نا  لاتے ہوئے موقع پر  ہی جان بحق ہو  گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے،  نامعلوم ڈرائیور کیری ڈبہ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب  ہوگیا۔

 متعدد زخمیوں کو طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ  پولیس  کیجانب   سے  تفتیش  جاری ہے۔