لاہور؛حفیظ سنٹر میں خوفناک آتشزدگی، متعدد دکانیں جل کر راکھ، کروڑوں کا نقصان

0
287

لاہور،18اکتوبر (اے پی پی): موبائل فون اور کمپیوٹر مارکیٹ حفیظ سنٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ دوسری منزل پر صبح 6 بجے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازے کو لپیٹ میں لے لیا۔ تاجروں کا کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے ۔

ریسکیو کی 22 اور فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں ریسکیو آپریشن میں مصروف رہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے 80 سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں، متعدد جل کر راکھ ہو گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے  اور  کمشنر لاہور نے تحقیقات کے لئے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔