محکمہ تعلقات عامہ،یونیسف اور  محکمہ صحت کے زیر اہتمام پولیو کے سلسلے میں آگاہی سیمینارکا   انعقاد

0
181

ملتان،21اکتوبر( اےپی پی): محکمہ تعلقات عامہ،یونیسف اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام پولیو کے سلسلے میں آگاہی سیمینار گزشتہ روز منعقد ہوا،سیمینار کی صدارت پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات وثقافت پنجاب ندیم قریشی نے کی،سیمینار میں ایم پی اے سبین گل،ایڈینشل کمشنر سرفراز احمدڈائریکٹر انفارمیشن سجاد جہانیہ،ڈپٹی ڈائریکٹرز انفارمیشن سید ماجد شاہ، فرقان حیدر، وسیم یوسف، ارم سلیمی سمیت میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی،پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز سے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت جنگی بنیادوں پر عمل پیرا ہے۔پولیو ہماری نسل کو جسمانی معذوری کی جانب لیکر جارہا ہے،ٹائیگر ریلیف فورس کو بھی پولیو مہم کی کامیابی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ایم پی اے سبین گل نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے،حکومت پنجاب پولیو کے خاتمے کیلئے گراس روٹ لیول کی اصلاحات پر عمل پیرا ہے،ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد سجادجہا نیہ نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے پولیو کے نقصانات اور ویکسین کی افادیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے،معاشرے کا ہر فرد پولیو کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیو ویکسین کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ روک سکتا ہے،اب نئی نسل کو پولیو سے بچانے کیلئے سخت اقدامات کرنے کا وقت آن پہنچا ہے،

محکمہ تعلقات عامہ اور میڈیا مشترکہ پالیسی کے تحت پولیو آگاہی مہم چلاسکتا ہے۔