وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں  ملک   ترقی کی جانب گامزن ہے:صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک

0
80

لاہور 22 اکتوبر (اے پی پی): وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے   کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں  ملک  ترقی کی جانب گامزن ہے۔

جمعرات کو اپنے جاری کردہ بیان  میں صوبائی  وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔عوام چور ، ڈاکو، لسانیت اور شر پسند عناصر کے جھانسے میں اب نہیں آئے گی۔ ن لیگ کی ساری سیاست کا محور نوٹ کو عزت دو کے گرد گھومتا ہے، اپوزیشن کو صداقت کا سبق پھر سے پڑھنے کی  ضرورت ہے۔

ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ  عوام کا نعرہ جمہوریت کو عزت دو ہے، ہم کہتے ہیں ملکی اداروں کو عزت دو، عام آدمی کے دل کی آواز چور کو سزا دو ہے۔انہوں نے مزید کہا  کہ مایوسی اپوزیشن کے سازشی ٹولے کا مقدر ہے۔