شجاع آباد یکم اکتوبر ( اےپی پی): گورنمنٹ آف پنجاب کی آمدہ ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر کی سربراہی میں تحصیل آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ ریونیو سے پریشان لوگوں کے مسائل سننے گئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے ہفتے لگا کرے گی ۔شہریوں کو کسی بھی آفس میں چکر نہیں لگانے پڑے گے ایک ہی چھت تلے دور سے آنے والے سائلین کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ اس موقع پر محکمہ ریونیو کا مکمل سٹاف موجود تھا۔