اوکاڑہ21, اکتوبر)اے پی پی ): اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پڑی لکڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت آگ پر قابو پا لیا۔
علامہ اقبال روڈ نزد اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پڑی ہوئی لکڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل وہیکل صرف 3 منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔