اپوزیشن کی پی ڈی ایم بنانے کا مقصد صرف حکومت کے خلاف پروپیگنڈا ہے؛ ممبرقومی اسمبلی گل داد خان

86

اسلام آباد ، 06 اکتوبر(اے پی پی ): ممبرقومی اسمبلی گل داد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی پی ڈی ایم بنانے کا مقصد صرف حکومت کے خلاف پروپیگنڈا ہے۔شریف خاندان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

قومی خبر رساں ادارے  ایسوسیٹیڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) سے  خصوصی  گفتگو میں  انہوں  نے   کہا کہ  وزیر اعظم پاکستان نے باجوڑ کا دورہ کر کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے جس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔