ملتان ، 07 اکتوبر ( اےپی پی): ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلا ف آپریشن شروع کر دیا۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن بی بلاک پلاٹ نمبر 131-Bمیں قائم شاہد جاوید وغیرہ کا کیٹرنگ سٹور،پلاٹ نمبر 163-Bمیں قائم واجد حسین شاہ کا بلڈنگ میٹریل سٹور اور پلاٹ نمبر 146-Bمیں قائم خالد محمود کا پراپرٹی آفس سیل کر دیا۔











