ژوب ،12 اکتوبر (اے پی پی ): بلوچستان عوامی پارٹی ژوب کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا ، جس میں صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی ۔کنونشن سے خطاب میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک ماحولیات مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ عوام کے مفادات عزیز ہے ، وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں صوبہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ژوب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے،عوامی نوعیت کے منصوبے تکمیل کے بعد عوام کے مسائل بہت حد تک حل ہونگے،ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں میں ترقیاتی کام اولین ترجیحات میں شامل ہے،، کرڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہے جن میں پانی، بجلی، صحت، ابنوشی اور تعلیم کے منصوبے شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں صوبے میں پہلی بار اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے، وعدوں کو عملی جامہ پہنایا۔ بلوچستان عوامی پارٹی ایک منظم پارٹی ہے،عوامی خدمت پر یقین ہے ۔
سردار ڈاکٹر انور ناصر نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کی سیاسی اور سماجی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ،وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے سی پیک مغربی روٹ کے لیے ایم کردار ادا کیا ہے،ژوب کوہٹہ روڈ کی توسیع، کراچی کوہٹہ شاہراہِ ڈبل کرنے، کوہٹہ سمیت بلوچستان میں ترقی کے بے پناہ اقدامات اور عوامی خدمت کے کام سے صوبہ بلوچستان کی تقدیر بدل ہوگی،اپنے افواج اور اداروں پر فخر ہے صوبے میں امن امان کی بحالی پر حکومت اور فورسز داد کے مستحق ہے،صوبائی حکومت قمر الدین گیٹ وے کی بحالی کے لیے جلد از جلد اقدامات کریں ،ژوب ڈویژن کیمپس پر کام کا آغاز کیا جائے۔