بلوچستان عوامی پارٹی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہوچکی ہیں: بی اے پی رہنماء سعیداحمد ہاشمی

82

پشین،12اکتوبر( اے پی پی ): بلوچستان عوامی پارٹی  کے بانی رہنماء سعیداحمد ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہوچکی ہیں، بی اے پی پر تنقیدکرنےوالے اپنے ماضی پر نظر ڈالیں کہ ماضی میں بلوچستان پر حکومت کرنے والوں نے اس صوبے اور عوام کو کیا دیا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں محمد اسلم ڈگروال کی رہائشگاء پر شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی اب کامیابی کے طرف گامزن ہے اگر ہم زئی خیلی میں پڑگئے تو پھر ہم عوام کے خدمت نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کا خدمت کرنی ہے تو زئی اور خیلی سے دور رہنا ہوگا۔ جس سے لوگوں کی خدمت میں آسانی پیدا ہو جائے گی۔

اس موقع پر محمد اسلم ڈگروال کی سربراہی میں متعدد افراد نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، جلسے سے بلوچستان عوامی پارٹی کوئٹہ کے آرگنائزر وسابق صوبائی وزیر طاہر محمودخان ، سابق صوبائی وزیر اسفندیار خان کاکڑ ، حاجی ولی محمد نورزئی ، نورخان ترین ایڈووکیٹ ، محمد اسلم ڈگروال اور دیگر نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک گلدستہ ہے، جسکا منشور عوامی خدمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ ادوار میں حکمران عوامی مسائل کرنے میں مکمل ناکام رہے عوام کو طفل تسلیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ بی اے پی کی قیادت کی سوچ عوام کی خوشحالی سے شروع ہوکر بلوچستان کے امن اور دائمی ترقی پر ختم ہوئی ہے ہمارا عزم پر امن خوشحال بلوچستان ہے جلسے کے آخر میں بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں نے ڈول کی تھاپ پر پشتون روایتی اتن کیا۔