بورے والا ، 30 اکتوبر (اے پی پی ): مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے غلہ منڈی سے صاحبزادہ سید محمد محفوظ الحق شاہ کی قیادت میں عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس برآمد ہوا ، ہر طرف درود و سلام کی صدائیں بلندہیں۔
جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں جبکہ جلوس کے شرکاء میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے گئے تھے۔ پولیس،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،میونسپل کمیٹی کے عملہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے اپنے فرائض انجام دیئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کےجوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان اور دیگر نمائندہ شخصیات نے گول چوک میں جلوس کا والہانہ استقبال کیا جبکہ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس غلہ منڈی جاکر اختتام پذیر ہوا۔