تھرپارکر؛ مقامی لوگوں کو روزگار ، کارونجہر پہاڑ کی کٹائی  کیخلاف احتجاجی ریلی

262

تھرپارکر،31 اکتوبر (اے پی پی ):مقامی لوگوں کو روزگار نہ دینے اور کارونجہر پہاڑ کی کٹائی  کیخلاف مختلف پارٹیوں کی جانب سے اسلام کوٹ شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

مظاہرین  نے  بائی  پاس پر دہرنا دے کر مٹھی، کراچی اور حیدرآباد روڈ   بند کردیا اور  اسلام کوٹ شہر کے سارے کاروباری مراکز بھی بند کردیے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ تھر کول میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کر کے غیر مقامی لوگوں کو نوکریاں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقامی لوگوں کو نکال کر تھرپارکر کہ مقامی لوگوں کو نوکریاں دی جائیں۔ ان کا دوسرا مطالبہ تھا کہ سندہ حکومت ننگرپارکر میں کارونجہر پہاڑ کی کٹائی  کا فیصلہ کر کے لیز پر دے رہی ہے جو غلط ہے، یہ فیصلہ تھر کی عوام کو قبول نہیں ہے،سندہ حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔