تھر پارکر ؛وزیر اعلیٰ   سندھ   سید مراد علی شاہ نے کالی داس ڈیم کا افتتاح کردیا

307

تھر پارکر،28 اکتوبر( اے پی پی):وزیر  اعلیٰ    سندھ  سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کالی داس ڈیم کا   افتتاح  کر   دیا   ، ڈیم   کی   تعمیر  پر  333 ملین روپے کی لاگت آئی ہے   ، کالی داس ڈیم ننگرپارکر کہ گھوردہاڑو نئی / آبشار پر بنایا گیا ہے۔

افتتاحی    تقریب   سے خطاب میں وزیر اعلیٰ   سندھ   سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  کالی داس ڈیم نگرپارکر سے ایک کلومیٹر پر مغرب میں واقع ہے، یہ ڈیم نگرپارکر اور قریب کے گاوں کے لوگوں اور مویشیوں کی روزانہ   پانی کی ضروریات پوری کرتا ہے۔انہوں نے  کہا کہ اس وقت کالی داس ڈیم میں بارشوں کا پانی 13 فٹ تک جمع ہے اور ڈیم کی کل اونچائی 15 فٹ ہے، یہ پانی پورے سال کی ضروریات پوری کریگا،کالی داش ڈیم میں 1012.30 ایکڑ فٹ پانی جمع کرنے کی گنجائش ہے۔

وزیر اعلیٰ   سندھ    نے کہا کہ  کارونجھر پہاڑ چھوٹے ڈیموں کیچمنٹ ایریا بنتا ہے،اس لیے یہاں  پانی کو بچانے اور اس کا استعمال کرنے کیلئے سمال ڈیم پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے ۔اس پروجیکٹ کے تحت ابھی تک 23 ڈیم مکمل ہوچکے ہیں،کالی داس ڈیم 333 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔