ملتان، 30 اکتوبر (اے پی پی ):جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر صحراے عرب کی یاد تازہ کر دی، جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر اونٹوں کے منفرد جلوس نے چار چاند لگا دیئے۔ننھے عاشقان رسولﷺ اونٹوں پر سوار تھے اور خوب نعرے بازی کر رہے تھے، اونٹوں کی منفرد ریلی دولت گیت چوک پر نکالی گئی ، شہریوں کی بڑی تعداد منفرد ریلی کو دیکھنے کے لیے موجود تھی۔