جنوبی پنجاب کے محکمہ تعلیم میں جدت لانے کے لئے اقدامات کا آغاز

79

ملتان، 22اکتوبر( اےپی پی): جدید سرگرمیوں  سے آگاہی کے لئے جنوبی پنجاب کے سی ای اوز کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ میں منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ میں جنوبی پنجاب کے تمام سی ای اوز کی شرکت کی سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے سی ای اوز ورکشاپ  کی صدارت کی۔ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ سکولوں کے بچوں کو ریڈنگ(مطالعہ) کی طرف مائل کیا جائے ۔سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ روشنی میگزین آن لائن ہونے سے بچوں میں مطالعہ کی عادات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز معاملات بہتری کے لئے اپنےفوکل پرسنز نامزد کریں ایس او پیز مشاورت سے بنائے گئے ہیں جن میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔سکولوں میں شجر کاری کے لئے کمیٹیاں قائم کی جائیں اور سکول ہیڈز تمام پودوں کا ریکارڈ رکھیں اور کہا کہ سکولوں میں ٹیچرز کی کمیٹیاں ہونی چاہیں جو طلبا کے ذہنی معیار کو سامنے رکھ کر تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنیں۔

 ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں بہتری کا سفر سی ای اوز کی مشاورت  سے ہو گا۔ایگری کلچرز کے حامل تربیت یافتہ ٹیچرز کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے سے شجر کاری مہم کو کامیابی مل سکتی ہے۔معاملات میں بہتری کے لئے سکولوں کے فنڈز کو استعمال میں لایا جائے۔تمام سکولوں کی ضروریات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

 ڈاکٹر احتشام انور نے مزید کہا کہ سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سکول سربراہ گراؤنڈز کی حالت کو بہتر بنائیں ۔سپورٹس سامان کی فراہمی کے لئے فنڈز کا بندوبست کریں گے،سپورٹس فوکل پرسنز بھی نامزد کئے جائیں سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کےلئے سپورٹس پیریڈز رکھے جائیں۔