جوانوں کو پیغام دیتا ہوں اگر آنے والے نسل کومنشیات سے بچانا ہے تو ہر گلی کوچے میں جنگ لڑنی ہوگی ،وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس اعظم خان سواتی

94

کوئٹہ 08 اکتوبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس اعظم خان سواتی نے کہا کہ نوجوانوں کو پیغام د یتا ہوں اگر آنے والے نسل۔کومنشیات سے بچانا ہے تو ہر گلی کوچے میں جنگ لڑنی ہوگی نوجوانوں نے منشیات کے روک تام کے دوران جام شہادت حاصل کیان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس اعظم خان سواتی نے اینٹی نار کوٹکس کی جانب سے کوئٹہ کچ موڑ پر منشیات نظر آتش کرنے کی تقریب سے کیا ۔ تقریب میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر اینٹی نارکوٹکس فورس کمانڈر بریگیڈئیر عاقب نذیر چوہدری نے کہا کہ نظر آتش کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 37 کھرب 8 ارب سے زائد ہے 8.5 ٹن ہروئن، 7.9 چرس،12 ٹن افیون، 17.9 مارفین شامل۔ تقریب کے دوران 8.5 ٹن ہروئن، 7.9 چرس،12 ٹن افیون، 17.9 مارفین 59.3 ٹن لیٹر منشیات کی نوتلیں اور کیمیکل سمیت دیگر منشیات نظر آتش کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس اعظم خان سواتی نے کہا کہ نوجوانوں کو پیغام۔دیتا ہوں اگر آنے والے نسل کومنشیات سے بچانا ہے تو ہر گلی کوچے میں جنگ لڑنی ہوگی ا گر ہم نے اپنی زندگی کے طریقہ کار کو تبدیل کرنا ہے تو ہمیں منشیات کو ختم کرنا ہوگا۔ آج منشات ملک کے چپے چپے تک پھیل چکی ہے آج یونیورسٹیس اور کالجز میں منشیات استعمال ہورہی ہیں جن نوجوانوں نے منشیات کے روک تام کے دوران جام شہادت حاصل کی میں ان کو سلام پیش کرتا ہوںمنشیات تب ختم ہوسکتی ہے کہ جب ہم اپنے اندر کالی بھیڑوں کو ختم کرینگے انہوں نے کہا کہ بہتر حکمت عملی کے تحت کالی بھیڑوں کو اپنے اندار سے ختم کرینگے اور ہم اینٹی نارکاٹکس کو بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی بنارہے ہیں بہتر حکمت عملی کے تحت کالی بھیڑوں کو اپنے اندار سے ختم کرینگے : معاشرے کو بچانے کیلئے سوسائٹی والدین اور ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔