وہاڑی،22اکتوبر(اے پی پی ): ٹریفک قوانین بارے آگاہی کے لئے ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام وہاڑی میں واک کا اہتمام کیا گیا ،جسکی قیادت ڈی سی وہاڑی کیپٹن(ر) وقاص رشید اور ڈی پی او احسان اللہ چوہان نے کی۔
واک کے اختتام پر ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے روزانہ قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہورہا ہے ٹریفک آگاہی واک کا مقصد قوانین بارے آگاہی پیدا کرنا ہے جبکہ اسکی خلاف ورزی کی صورت میں قوانین کا سختی سے اطلاق بہت ضروری ہے جسکے لئے ٹرانسپورٹرز،درائیورز اور عام شہریوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیئں۔
ڈی سی وہاڑی کیپٹن(ر) وقاص رشید کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں شرح اموات افسوس ناک حد تک بڑھ چکی ہے جس میں کمی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے سے ہوسکتی ہے جبکہ والدین کو بھی چاہیئے کہ اپنے بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے دیں جب تک وہ باقاعدہ لائسنس حاصل نہ کر لیں یہ ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری بھی بنتی ہے۔
ڈی ایس پی ٹریفک میڈم نمرین منیر نمائندہ شہریوں کی کثیر تعداد واک میں شرکت کی تھی۔