خوشاب ،13 اکتو بر (اے پی پی ): ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے دیے جانے والے تحریری امتحان کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ۔
ڈی پی او خوشاب کیپٹن ریٹائرڈ طارق عنایت نے پولیس لائن جوھرآباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے کمپیوٹرائزڈ امتحان کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئےکہا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی ارو آر پی او سر گودھا افضال احمد کو ثر کے وژن کے مطابق
و ہی لوگ لائسنس لے کر روڈ پر آئیں جو حقیقت میں ڈرائیونگ میں مہارت رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے روڈ حادثات کی شرح میں بھی خاطرخواہ کمی لائی جا سکے گی۔ ڈی پی او خوشاب نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل میں مزید بہتری لانے کے لیے جلد ڈرائیونگ ٹیسٹ کو بھی کمپیوٹر بیسڈ کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں کرپشن اور بدعنوانی کی شکایات کے بعد اس کو کمپیوٹر ائز کرنے کے عمل کو اوّلیت دی گئی ہے۔