سپارکو کو تجارتی طور پر کامیاب ادارہ بنانے کیلئے مکمل تعاون  کیا جائے گا، مشیر خزانہ کی وفد سے گفتگو

113

اسلام آباد،12اکتوبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات عبدالحفیظ شیخ نے ملک میں خلا اور خلائی سائنسز میں نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے میں قومی خلائی ادارہ سپارکو کی خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ سپارکو کو تجارتی طور پر کامیاب ادارہ بنانے کیلئے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

 انہوں نے یہ بات سپارکو کے چیئرمین میجرجنرل ندیم اظہر، ڈی جی سٹریٹجک پلان ڈویژن میجر جنرل عابد ممتاز اورسپارکوکے دیگر ممبران پرمشتمل وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفد نے وزیراعظم کے مشیرکوسپارکوکے طریقہ ہائے کار اور مستبقل قریب میں اٹھائے جانے والے اقدامات و منصوبوں پرتفصیلی پریزینڑیشن دی۔ وزیراعظم کے مشیرکو پاکستان میں سیٹلائٹ سروسز کے طریقہ کارسے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے ملک میں خلا اور خلائی سائسنزمیں نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے میں قومی خلائی ادارہ سپارکوکی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ سپارکو کو تجارتی طورپرکامیاب ادارہ بنانے کیلئے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔