سکھر:پلاسٹک بیگز کی فروخت اور استعمال کے خلاف آگاہی واک

61

سکھر۔21اکتوبر(اے پی پی ): پلاسٹک بیگز کی فروخت اور استعمال کے خلاف ادارہ تحفظ ماحولیات اور سکھر انتظامیہ کی جانب سے جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر سے پریس کلب تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور نے جبکہ واک میں سرکاری افسران سمیت سیاسی،سماجی،،مذہبی و تاجر برادری سمیت طلباءکی کثیر تعداد شامل تھی شرکاءواک نے ہاتھوں میں پلاسٹک بیگز کے استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات سے آگاہی دینے کیلئے تحریری پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔

 شرکاءکی جانب سے آگاہی کے سلسلے میں بلند شگاف نعرے بھی لگائے جارہے ہیں تھے شرکاءریلی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور و دیگر کا کہنا تھا کہ آگاہی ریلی نکالنے کا مقصد شہریوں کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ پلاسٹک بیگ کا استعمال زندگی کیلئے خطرہ بنتا جارہا ہے ہم سب کو اسکے خلاف کام ملکر کام کرنا ہوگا موجودہ دور میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کرنے سے کئی مشکلات پیدا ہورہی ہے اور نت نئی بیماریاں جنم لے رہی ہے سکھر انتظامیہ کی جانب سے پلاسٹک بیگ کی فروخت کے خلاف کاروائی جارہی ہے تاہم پلاسٹک بیگ کے استعمال کو روکنے کیلئے شہریوں کو انتطامیہ کیساتھ تعاون کرنا پڑیگا تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ بناتے ہوئے ماحولیات کو صاف بنایا جاسکے۔