سکھر: جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے تانگہ ریلی

98

سکھر30اکتوبر(اے پی پی ): تنظیم اصلاح الفقراءحسینیہ نقشبندیہ کی جانب سے جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں  تانگہ ریلی نکالی گئی، ریلی تیر چوک سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں کا گشت کرتے ہوئے شہر کے مرکزی علاقے گھنٹہ گھر چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

 ریلی میں بڑوں کے ساتھ ساتھ ننھے عاشقان رسولﷺ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جو تانگوں پر سوار تھے۔

 اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ربیع الاول سرکارﷺ کی آمد کامہینہ ہے اور سرکارﷺ کی آمد کا دن ہمارے لیے کسی عید سے کم نہیں ہے ۔ہم ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن عید میلادالنبی مذہبی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔