سکھر،12اکتوبر(اے پی پی ): آئی جی پی سندھ مشتاق احمدمہر کی ہدایات پر پولیس ہیڈ کوارٹر خیرپور میں عورتوں اور بچوں کے حقوق کے بارے میں آن لائن شکایات درج کرنے سے متعلق سیمینار منعقد کیا گیا جس میں پولیس افسران، وکلاءسمیت این جی اوز نے شرکت کی،سیمینار میں انچارج آئی ٹی برانچ خیرپور زین العابدین کھڑو اور انچارج وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل انسپکٹرمیڈم مہناز بوزدارنے ان لائن ایپ کے بارے میں بریفنگ دی۔
مقرین نے کہا کے اب تمام متاثرہ خواتین اپنی شکایات موبائل ایپ، web portal اور ٹول فری نمبر 9110 کے ذریعے اپنی شکایات درج کرواسکتی ہیں،آن لائن ایپ پہ شکایت درج کرنے کے بعد پولیس جی پی ایس سے ٹریک کرکے کچھ ہی لمحوں میں متاثرین تک رسائی حاصل کر سکیں گے ،آن لائن ایپ پر شکایات درج کرنے والوں کو نادرا اور پولیس کے آن لائن پروجیکٹس کی تصدیق کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی،اسی طرح مخالف پارٹی کی تصدیق بھی اسی طریقے سے کی جائے گی تاکہ پتا چل سکے کہ کہیں اس کے خلاف مقدمات درج تو نہیں ہیں۔