سکھر22اکتوبر(اے پی پی): سکھر میں ماہ ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ شایان و شان طریقے سے منانے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ۔سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کی مختلف مساجد چوراہوں ، شاہراؤں پر گنبد خضرا کے پرچم کشائیاں ہو رہی ہیں اس سلسلے میں جامعہ غوثیہ رضویہ ٹرسٹ سکھر کے زیر اہتمام مدرسہ احاطہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص قائد سکھر جانشین مفتی اعظم استاذ العلماء علامہ مولانا مفتی محمد ابراہیم قادری تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں تنظیمات اہلسنت ضلع سکھر کے چیئرمین ،مجاہد ہلسنت مشرف محمود قادری اور زیر تعلیم طلباء اور عاشقان رسول شریک تھے تقریب میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے پرچم کشائی کی گئی پرچم کشائی کے موقع پر فضاءیارسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد ابراہیم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی آمد سارے جہاں کے لئے باعث رحمت و برکت ہے آپ کی سنت پر عمل کرکے زندگی بسر کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے،آقائے دو جہاں کا جشن ولادت منانا کسی سعادت سے کم نہیں ہے امت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ ماہ ربیع الاول کو شایان شان منانے کیلئے اپنے گلی محلوں اور گھروں کو سجائے اور آقائے دوجہاں حضور اکرمﷺ کی آمد کی خوشیاں منائے۔ کے ہمیں اپنی زندگی میں ایک بار پھر اللہ کے محبوب ترین خاتم النبین رحمت العالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت پر خوشیاں منانے اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے۔بعد ازیں پرچم کشائی ملک کی سلامتی و خوشحالی اور امن کے قیام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔بعد ازیں پرچم کشائی تنظیمات اہلسنت ضلع سکھر کا وفد زیر نگرانی قائد سکھر جانشین مفتی اعظم استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابراہیم قادری ،چئیرمین مجاہد اہلسنت مشرف محمود محمودقادری و دیگر کے درگاہ لعل شہباز قلندر سہوین شریف حاضری کیلئے روانہ ہوگیا ۔