سکھر،22اکتوبر(اے پی پی ):سکھر میونسپل کارپوریشن کے انٹی انکروچمنٹ فورس نے تجاوازت کے خلاف آپریشن مزید تیز کردیا۔ گذشتہ روز بلدیہ اعلی سکھر کے لینڈ گرانڈ اور انٹی انکروچمنٹ فورس کے عملے کی بھاری نفری نے ایڈمنسٹریٹر نثار میمن ،میونسپل کمشنر عزیز الرحمن تنیو کی خصوصی ہدایات پر سکھر کے مختلف تجارتی وکاروباری علاقو گھنٹہ گھر ، غریب آباد،بیراج روڈ اور اسکے اطراف کے علاقوں میں زیر نگرانی سکندر چنہ،محمد افضل چنہ،میر اشرف و دیگر کے آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی قائم تجاوزات مسمار کر دی جبکہ پڑیاں ، ٹیلے و دیگرسامان ہٹوایا اور سامان تحویل میں لے لیا اس موقع پر متعلقہ محکمے کےافسران کا کہنا تھا کہ آپریشن عوامی شکایت اور ایڈمنسٹریٹر نثار میمن ،میونسپل کمشنر عزیز الرحمن تنیو کے احکامات پر کیا جا رہا ہے مصرو ترین تجارتی مراکزپرتجاوزات قائم کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے انہوں نے علاقے کے دکانداروں کو بھی ہدایات دی کہ وہ اپنا سامان دکان کے احاطے میں رکھے بصورت دیگر انہیں قانونی پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔