سیمینار کا مقصد پاکستان ریلوے کے رولنگ سٹاک (مسافر اور فریٹ کوچز) کے حوالے سے مختلف پراجیکٹس پر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت ہے؛ وفاقی سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمان گیلانی

109

لاہور 9 اکتوبر(اے پی پی): چیئرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی کی سربراہی میں ریلوے ہیڈکوارٹرز میں رولنگ  سٹاک اور کوچز کے حوالے سے اپنی نوعیت کے پہلے سیمینار کا آغاز کیا گیا۔

اجلاس میں سی ای او پاکستان ریلوے نثار احمد میمن سمیت دیگر افسران اور سٹیک ہولڈرز میں مختلف انجنیرنگ اور کنسٹرکشن کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وفاقی سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمان گیلانی نے کہا سیمینار کا مقصد پاکستان ریلوے کے رولنگ سٹاک کے حوالے سے مختلف پراجیکٹس پر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت ہے، ایم ایل ون اور پاک افغان تجارت کے متوقع بہاؤ کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے پسنجر کوچز اور فریٹ ویگن کی تعداد بڑھانے کے لیے پہلی بار پاکستان ریلوے نے تمام متعلقہ افسران اور مختلف سٹیک ہولڈرز کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کیا ہے  ، آج ریلوے کی تاریخ کا نیا باب کھلا ہے کہ ہم پرائیویٹ پارٹنرز کو سٹیک ہولڈرز کا درجہ دے کر ان کے ساتھ میٹنگ کر رے ہیں، ہم آپ کے مشورے اور تحفظات دونوں سنیں گے۔

وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا تمام پارٹیز کو ایک ہی طرح ڈیل کریں گے لیکن ریلوے کے مفاد اور ریلوے کے مسافروں کی حفاظت اور ان کا مفاد ہماری ترجیح ہے،  جو سٹاک ہم نے اگلے کئی سال استعمال کرنا ہے اس کی چھان پھٹک اس پر پہلے سے محنت کرنا ضروری ہے ۔