شجاع آباد ؛اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر   کا    سہولت بازار کا دورہ

343

شجاع آباد،22  اکتوبر) اے پی پی : اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شجاع آباد محمد زبیر  نے  سہولت بازار کا دورہ کیا اور  تمام سٹالز پر اشیاء خوردونوش کی مقدار و مقررکردہ قیمتوں کا جائزہ لیا ، آٹا کی معیار اور مقدار کو چیک کیا ۔

انہوں نے   محکمہ خوراک کے متعلقہ اہلکاران پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ملز مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ آٹے کے معیار اور مقدار میں کمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔  ملز مالکان نے اسسٹنٹ کمشنر کو اس بات کی یقین دھانی کرائی کہ آئندہ کبھی شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو بروقت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیاء میسر آسکیں۔