شجاع آباد،19 اکتوبر(اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایات پر شجاع آباد ميں عوام کی سہولت کیلئےپرانی کچہری پرانا ملتان روڈ کے نزدیک سہولت بازار قائم کر دیا گیا ہے۔
سہولت بازار میں سستا آٹا، دالیں، چینی، گوشت، انڈے، بناسپتی گھی، آئل، فروٹس، سبزى سمیت دیگر اشیاء کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہوں گی۔
ایڈمنسٹریٹر/اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد زبیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کى جانب سے عوام کو اشیائے خورد و نوش کنٹرول ریٹس پر فراہمی کیلئے سہولت بازار قائم كر ديا گیا ہے ۔
علاوہ ازيں انہوں نے تاجران کے وفود اور نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں مہنگائی کی لہر کے باعث عام عوام کی قوت خرید برى طرح متاثر ہوئی ہے لہذا مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزى کے مرتکب افراد کے ساتھ بلاتفرىق کارروائی کى جائے گى۔