اسلام آباد،22اکتوبر (اے پی پی ):صدر ڈاکٹر عارف علوی سے صدر ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ، ڈاکٹر حتل حمود العتبی اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ، نواف سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے دونوں فریقین کے باہمی مفاد کے لئے برادر ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، امید ہے کہ کہ ڈاکٹر حتل کی قیادت میں یونیورسٹی مزید ترقی کرے گی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور سعودی عرب اور معروف غیر ملکی یونیورسٹیوں میں روابط کو فروغ دیا جائے ، سستی فاصلاتی تعلیم کے فروغ کیلئے آن لائن تعلیم میں اضافہ کیا جائے۔
صدر عارف علوی نے ڈاکٹر حتل حمود العتبی کو اسلامی یونیورسٹی کے صدر کے عہدے پر تقرری کی مبارکباد دی۔