صوابی: ریسکیو 1122 کی زیر   نگرانی  گلوریس کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے  نوجوانوں  کو فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی گئی

71

صوابی،30 اکتوبر (اے پی پی ):  ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سید عنایت شاہ کی خصوصی ہدایات پر میڈیکل میں فرسٹ ایڈ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ سیشنز جاری ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی  آفیسر سید عنایت شاہ کی زیر نگرانی   گلوریس کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی صوابی کیمپس کے جوانوں کو میڈیکل میں فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ دی جس کا مقصد  کسی   بھی   ناخوشگوار حالات میں ریسکیو 1122 کے جوانوں کے پہنچنے سے پہلے فرسٹ ریسپانس دینا اور انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم کرنا ہیں۔

ریسکیو 1122 کا نصب العین عوام الناس کو ان کے گھر کے دہلیز پر بین الاقوامی معیار کے تمام تر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ریسکیورز نے ہر قسم ایمرجنسی اور امدادی کاموں کی بین الاقوامی معیار کا تربیت حاصل کی ہے جبکہ افسران بالا کی ہدایت کی روشنی میں 24 گھنٹے عوام الناس کی خدمت کے لئے کمر بستہ ہیں۔