صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں پولیو سے پاک پاکستان کے حوالے سے ایک علامتی واک کا اہتمام 

72

پشاور، 21اکتوبر(اے پی پی): روٹری کلب پاکستان اور قومی پولیو پلس کمیٹی کے زیر اہتمام صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں پولیو کے خلاف مہم اور پولیو سے پاک پاکستان کے حوالے سے ایک علامتی واک کا اہتمام کیا گیا. اس واک کے سربراہ  سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی تھے جبکہ انکے ساتھ صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی, ممبران صوبائی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے تمام سٹاف نے علامتی واک میں حصہ لیا. اس موقع پر سپیکر مشتاق غنی اور ممبران صوبائی اسمبلی نے ملک کو پولیو سے صاف کرنے کا عزم کیا اور کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کی ہر سطح پر حمایت کرینگے اور اس مہم کی راہ میں روڑے اٹکانے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہیں۔