صوبائی وزیر برائے محنت ، ثقافت شوکت یوسفزئی کا  شانگلہ میں ریسکیو 1122 کے اسٹیشن کا افتتاح

52

پشاور، 14اکتوبر(اے پی پی): صوبائی وزیر برائے محنت اور ثقافت خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی نے بدھ کو  یہاں  تحصیل بشام شانگلہ میں ریسکیو 1122 کے اسٹیشن کا افتتاح کیا جسکے بعد اسٹیشن نے ایمرجنسی ریسکیو سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے ریسکیو اسٹیشن کے مختلف  حصوں کا معائنہ کیا جہاں ریسکیو حکام نے اسٹیشن میں فراہم کی جانے والی سروسز کے بارے میں انکو بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر علاقے میں ریسکیو سروسز کا آغاز ایک اہم اقدام ہے، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں علاقے کے لوگوں کو ریسکیو سروسز فوری طور پر میسر ہونگی۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو 1122 کا کردار قابل تعریف ہے کیونکہ ریسکیو اہلکاروں نے کورونا صورتحال میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دی ہیں اسلئے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار صوبے کے تمام علاقوں تک پھیلایا جارہا ہے۔

اس موقع  پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد بھی موجود تھے۔