عارفوالا میں   سیکورٹی  اداروں     کیجانب  سے ہنگامی  صورتحال  سے  نمٹنے  کیلئے   موک ایکسر سائز  کا انعقاد 

296

عارفوالا، 29 اکتوبر (اے پی پی ): ملکی حالات کے پیش نظر میونسپل کمیٹی کے نزدیک جناح چوک میں پشاور دھماکہ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عوام میں آگاہی اور بروقت احتیاطی تدابیر کیلیے موک ایکس سائز کا انعقاد کیا گیا ۔

موک ایکسر سائز  میں تمام ایجنسیز سمیت سی ٹی ڈی ،سپیشل برانچ ، آئی بی ، سیکورٹی برانچ ،ریسکیو اہلکاروں، پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس حوالے سے  تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ریاض بھٹی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلیے پوری طرح تیار ہیں۔