ڈیرہ مراد جمالی، 30 اکتوبر(اے پی پی ): ملک بھرکی طرح ڈیرہ مراد جمالی میں عیدمیلادالنبی ﷺ انتہائی عقیدت سے منائی جارہی ہے شہر بھر ریلیوں جلسوں جلوسوں،اور محافل کا اہتمام کرکے ریلیاں نکالی گئیں۔مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے شہربھر میں الگ الگ ریلیاں ،محافلِ زکر حبیبﷺ کا اہتمام کیا گیا۔ فضا لبیک یارسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی۔
جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دنیاوی اور آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔