عید میلاد النبیﷺ: چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں محفل میلاد کا اہتمام

252

ملتان ، 30 اکتوبر (اے پی پی ): عید میلاد النبیﷺ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا، ثناء خوان مصطفیٰ حافظ مہران اختر، ارسلان خاور، ثاقب یوسف نے رحمت العالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حضور گل ہائے عقیدت پیش کئے۔

چائلڈ  پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں نے بھی ہدیہ نعت پیش کیا۔میلاد شریف کے اختتام پر ﷺپر درود و سلام پڑھا گیا جبکہ ادارہ میں رہائش پذیر بچوں میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

محفل میلاد میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں، ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو عرفان فرید ، پی ٹی آئی رہنما و فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن آصفہ سلیم و بیورو سٹاف ، پی ٹی آئی وومن ونگ  کی عہدیداران گلشن وڑائچ، ردا چوہدری، عصمت جبین، رخسانہ محبوب، مسرت غازی، شکنتلا دیوی کی بھی میلاد شریف میں شرکت کی  ۔