ملتان، 30 اکتوبر (اے پی پی ): عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوسوں اور ریلیوں کے تمام راستے سجا دیئے گئے ہیں جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے جلوسوں کے تمام روٹس پر صفائی کا کام بھی مکمل کر لیا ہے۔12 ربیع الاول کی چھٹی منسوخ ہونیکی وجہ سے کمپنی کا تمام آپریشنل سٹاف ڈیوٹی پر موجود ہے۔ سڑکیں شاہراہیں اور چوک چوراہے خوبصورت بنا دئے گئے ہیں ۔
قلعہ کہنہ قاسم باغ،حسین آگاہی،بوسن روڈ اور ڈیرہ اڈا سجاوٹ اور صفائی کی وجہ سے دمک اٹھے ہیں۔ گھنٹہ گھر،عام خاص باغ،پل موج دریا،وہاڑی چوک اور خانیوال روڈ کی بھر پور صفائی کا عمل جاری و ساری ہے ۔شاہراہوں کے اطراف میں چونے کی لائننگ لگا دی گئیں ہیں۔
شہر کی اہم سڑکوں پر چھڑکاؤ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ،کمپنی نے میلاد کے جلوسوں کے پیش نظر صفائی آپریشن علی الصبح ہی شروع کر دی تھی ۔