جیکب آباد22اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی کاروائی،غیر معیاری اشیاء،کیمکل سے تیار شدہ دودہ اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کے پر خلاف سخت ایکشن لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر غنضفر علی قادری کے احکامات پر لاڑکانہ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم میڈم عائشہ جونیجو کی سربراہی میں دوسرے دن بھی کاروائی کی،فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے عملداروں نے فیملی لائن میں دودھ بیچنے والے دکانداروں کا دودھ چیک کیا گیا، کئی دکانداروں نے دودھ میں کیمیکل ملایا ہوئا تھا جن پر جرمانے عائد کیے گئے،جس کے بعد گوشت مارکیٹ میں جاکر گوشت چیک کیا تو مردہ گوشت فروخت کرنے والے گوشت مالکان پر ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ۔
فوڈ کنٹرول اتھارٹی کارروائی کے دوران کئی ہوٹل میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر نہ ہونے پر ہوٹل مالکان پر برہم ہوئے اور جرمانے عائد کر کے صفائی کو یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا،لاڑکانہ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم کا جیکب آباد میں پہنچنے کا سن کر کئی دکاندار دکانیں بند کرکے بھاگ نکلے۔