مظفرگڑھ، 12 اکتوبر (اےپی پی): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمن بودلہ کی ہدایت پر سردار کوڑے خان ہائر سکینڈری پبلک سکول کے اساتذہ اور دیگر سٹاف کے کورونا کے ٹیسٹ کیلئے گورنمنٹ کمپری ہنسیوہائی سکول میں ڈپٹی ڈی ای او مردانہ شاہد محمود سیال، پرنسپل کمپری ہنسیو ہائی سکول جام ربنواز، ہیلتھ نیوٹریشن آفیسر روبینہ جتوئی اور عالیہ رباب کی نگرانی میں محکمہ صحت نے خصوصی کیمپ لگایا گیا۔
کیمپ میں سردار کوڑے خان ہائر سکینڈری پبلک ہائی سکول، گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ پور، گورنمنٹ پرائمری سکول جھوک برگے والی، گورنمنٹ پرائمری سکول ہاشم والاکے اساتذہ اور دیگر سٹاف کے نمونہ جات لئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او مردانہ شاہد محمود سیال نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق سکولوں کو کورونا فری بنانا ہے، جس کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور طلباء و طالبات کو کورونا سے محفوظ بنانے کیلئے اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات میں کورونا کے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور بیدار کرنا ہے تاکہ سکولوں کیساتھ ساتھ اپنے گھروں کو بھی کورونا سے محفوظ بنایا جاسکے۔