مظفرگڑہ ؛ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ساؤتھ پنجاب  کا  دارالاحساس کوٹ ادو کا دورہ

121

مظفرگڑہ ،29 اکتوبر (اےپی پی ): ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ساؤتھ پنجاب ملک محمد ارشد  نے دارالاحساس کوٹ ادو کا دورہ کیا ،

دورہ  کے دوران انہوں نے  بچوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا اور ان کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا ۔

ڈائریکٹر پنجاب ملک محمد ارشد صاحب نے تمام سٹاف سے ملاقات میں کہا کہ وہ سب ایک فیملی کی طرح ہیں اگر ان کے کوئی معاشی طبعی مسائل ہیں تو ادارہ حل کرے گا ,اس لیے آپ سب انکی حقیقی مائیں بن کر دکھائیں اور ان سب کو اپنے بیٹوں بھائیوں کی طرح رکھیں ۔

 اس موقع پر انہوں نے بچوں کو آگے بڑھنے کے لیے دل لگا کر پڑھنے کی تلقین کی اور سٹاف کو کہا کہ آپ ان بچوں کی اس طرح تربیت کریں جس طرح آپ اپنے بچوں کی تربیت کرتے ہیں اس معاملے میں اگر کسی سٹاف ممبر نے کوتاہی کی تو ایسے افراد کی ادارے کو ضرورت نہیں ہو گی ۔

اس موقع پردارالاحساس کے بچے بہت زیادہ خوش تھے۔