ملتان؛ آٹا کی فروخت دوسری اشیائے ضروریہ کی خریداری  سے مشروط کرنے کا نوٹس، سٹور مالک کو جرمانہ 

99

ملتان،15 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سرکاری کوٹے کے آٹا کی فروخت دوسری اشیائے ضروریہ کی خریداری  سے مشروط کرنے کا نوٹس لے لیا، اے سی سٹی عابدہ فرید نے عوامی شکایت پر “سلیکٹ ڈیپارٹمنٹل سٹور” کا اچانک معائنہ کیا اور آٹے کی مشروط فروخت کی شکایت درست ثابت ہونے پر سٹور مالک کو 10ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا، اے سی سٹی نے دوبارہ شکایت آنیکی صورت میں آٹے کا کوٹہ منسوخ کرنے کی وراننگ بھی جاری کر دی۔

 آٹا،چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ناجائز منافع خور گرفتار کر لیا گیا اور گرانفروشوں پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔

پرائس مجسٹریٹ طارق ولی نے زکریا ٹاون میں قیمتوں کی پڑتال کی اور گرانفروشوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پرائس مجسٹریٹ فاطمہ خان نے سورج میانی،ایم ڈی اے چوک اور ریلوے روڈ پر پرائس چیکنگ کی اور گرانفروشوں پر 30 ہزار روپے جرمانہ  عائد کیا۔ اے سی جلالپور پیر والا مہر مدثر ممتاز نے شہر اور مضافات میں قیمتوں کی چیکنگ کی اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کو 25 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ اے سی شجاع آباد محمدزبیر نے آٹا سیل پوائنٹس کا دورہ کیا اور آٹا مہنگا فروخت کرنے پر دکانداروں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔