ملتان؛ سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ کی  شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز  کرنے  کی  ہدایت

363

ملتان ،13 اکتوبر (اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے   کہا ہے کہ   شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے۔ شہر کے قدیمی پارک کو عوامی سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔کام کے میعار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پارک میں موجود سیکریپ کی نیلامی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  شاہ شمس پارک کے دورہ کے موقع پر کیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے پارک میں ترقیاتی امور کا جائزہ لیا اور پی ایچ اے افسران سے ترقیاتی امور بارے بریفنگ بھی لی۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹرملک عابد محمود نے پارک میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ  نے کہا کہ شاہ شمس پارک کی طرح دیگر پارکوں کو بھی بحال کریں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے ۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پارک کے فنڈز کو بہتر انداز سے استعمال کریں گے ،پارک کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔
ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے کہا کہ پارک میں موجود سیکریپ کی نیلامی کر یں گے، پارک میں خوبصورت لینڈ سکیپنگ کریں گے،پارک میں واش رومز اور جا گنگ ٹریکس پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ پارک میں واش رومز،جاگنگ ٹریکس،واکنگ ٹریکس،بینچز،ڈسٹ بن اور تمام دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پرڈائریکٹر ہار ٹی کلچر چوہدری غلام نبی،ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرزپی ایچ اے اقبال سیفی اور ڈائریکٹر انجینئر نگ مشتاق خان،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ بھی موجودتھے۔