ملتان؛ چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد ظفر بزدار کی جانب سے پولیس لائن  میں دربار کا انعقاد

84

ملتان،13 اکتوبر (اے پی پی ):چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد ظفر بزدار کی جانب سے پولیس لائن آڈیٹوریم میں دربار کا انعقاد کیا گیا، دربار میں ڈی ایس پی ٹریفک عظمت کامران، انسپکٹرمحمد مدنی ، انسپکٹر ایڈمن امجد خان  اور ٹریفک  سٹاف نے شرکت کی۔

چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد ظفر بزدار نے دربار میں ٹریفک سٹاف  کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد ظفر بزدار نے کہا کہ جو ہدایات افسران کی جانب سے ملتی ہیں ان پر فوری عملدرآمد ہونا چاہیے، ڈیوٹی سے غفلت اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے  کہا کہ  تمام ڈی ایس پی رش کے اوقات میں اپنے سرکل ڈیوٹی کو چیک اور بریف کرتے رہیں اور تیز رفتاری، ون ویلنگ اور لاپروائی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کو مزید موثر کریں۔