ملتان: حضورﷺ کے جشن ولادت باسعادت کے موقع پر کیک کاٹا گیا

264

ملتان، 30 اکتوبر(اے پی پی ):  مرکزی انجمن شان محمدی کے زیراہتمام حضورﷺ کے جشن ولادت باسعادت کے موقع پر کیک کاٹا گیا ،اس موقع پر  مقر رین  کا کہنا تھا کہ حضورﷺ کا جشن پوری روئے زمین پر منایا جاتا ہے ۔سرکار دوعالمﷺ سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں  ہوتا، حرمت رسولﷺ کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں  کیا جائے گا ۔

مقر رین  نے کہا کہ فرانس گستاخ رسول ﷺہے، فرانس کیساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرینگے فرانس کے سفیر کو ملک بدرکیاجائے حضور ﷺ کے جشن ولادت کے موقع پر گستاخی مذہبی دہشت گردی اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

مقررین  میں  شیخ قیصر عزیز،ریاض احمد،یخ عبدالحمید قادری،سید گلزار شاہ،ملک عمران یوسف،حافظ ظفر قریشی،شیخ یاسر حمید،حکیم جاوید ہاشمی، محمد ایوب شامل تھے۔مقررین نے عالم اسلام کو حضورﷺ کی ولادت باسعادت کی عظیم مبارکباد بھی  دی۔