ملتان: سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ کی فوری طور پر قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم بحال کرنے کی ہدایت

397

ملتان،17 اکتوبر(اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز پنجاب احسان بھٹہ نے فوری طور پر قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس، ٹورازم  کے ساتھ مل کر ڈویژن میں سپورٹس اور سیاحت کو فروغ دیں گے اور کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کی فوڈ سٹریٹ کی بحالی اولین ترجیح ہے۔

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز پنجاب احسان بھٹہ کی زیر صدارت کمشنر آفس میں اعلی سطح اجلاس ہوا، جس دوران  ملتان ڈویژن میں سپورٹس ، یوتھ افیئرز اور سیاحت کی سکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود بھی شریک ہوئے اور ڈویژنل سپورٹ آفسیرز  ایس ڈی او آرکیالوجی نے سیکرٹری اور کمشنر کو بریفننگ  بھی دی۔

  سیکرٹری نے سپورٹس افسران کو منی سپورٹس کمپلیکس ملتان کو 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی اور کہا کہ سپورٹس کمپلکس کرکٹ گراؤنڈ کی تکمیل  15 نومبر تک کی جائے۔

 کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ دمدمہ کے ٹاپ فلور پر فیملی ریسٹورنٹ بنایا جا رہا اور کہا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اور آئندہ آنے والے دنوں میں ملتان کو سیاحت کا حب بنائیں گے۔

 جاوید اختر محمود نے کہا کہ سیاحوں کو شہر اولیاء میں بھرپور تفریح فراہم کی جائے گی۔