ملتان ،09 اکتوبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا،مغدوم رشید میں3 کروڑ روپے مالیت کی 88 کنال قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی ہے۔
آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کے ذریعے احاطوں کی صورت میں تعمیر کی گئی چاردیواری بھی گرا دی گئی اور کار سرکار میں مداخلت پر چار افراد کے خلاف تھانہ بستی ملوک میں مقدمہ درج کرادیا گیا،مقدمہ عبدالرحمان،سجادحسین، محمد سلطان اور اللہ رکھا کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
آپریشن کی قیادت اے سی صدر آبگینے خان نے کی اورریونیوآفیسرز،پولیس اور سول ڈیفنس فورس بھی انکے ہمراہ تھے۔