ملتان 26 اکتوبر )اے پی پی ): محکمہ صحت کی طرف سے پولیو کے خاتمے کے لیے کرؤانا وائرس کی وبا کے پیش نظر ایس او پیز کے تحت اور جدید طریقہ کار کے مطابق گھر گھر پولیو کے خلاف خصوصی مہم چلائی جارہی ہے جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کررہی ہے۔
اس موقع پر پولیو کی مہم میں ضلع ملتان کی کل آبادی 5069688پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 907267 ہے اور کل موبائل ٹیمیں (دو ممبران پر مشتمل) 2031 ہیلتھ فیسلٹی پر موجود ٹیمیں جو کہ (ایک ممبر پر مشتمل) 222 اور ٹرانزٹ ٹیمیں (دو ممبران پر مشتمل) 155 کل ٹیمیں 2408 اور ایریا انچارجز (چار تا چھ ٹیموں کے لیے) 476 اور یونین کونسل میڈیکل آفیسرز 140 پولیو کی اس خصوصی مہم میں محکمہ صحت کی 2408 ٹیمیں جن میں لیڈی ہیلتھ ورکرز محکمہ صحت اور دیگر محکموں کا عملہ شامل ہے۔ جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں گےضلع بھر کے ہر ہسپتال ڈسپنسری بس اسٹینڈ ویگنوں کے اڈوں پر اور ریلوے اسٹیشن پر مہم کے دوران 26 اکتوبر تا 30 اکتوبر کو صبح 8بجے سے رات گئے تک پولیو کی ٹیمیں موجود رہیں گی۔
جنرل بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر ٹیمیں ان دنوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دیں گی محکمہ صحت کی پولیو کی اس خصوصی مہم میں اپنے بچوں کو پولیو بچاؤں کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں اور عمر بھر کی معزوری سے نجات دلائیں اور اگر کسی وجہ سے آپکا بچہ قطرے پینے سے رہ جائے تو اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے مرکز یا قریبی مرکز صحت سے پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے لازمی پلوائیں۔