مری ، 30اکتوبر (اے پی پی ):ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں جشن عید میلاد النبیﷺ بھرپور انداز سے منائی جارہی ہے ، مختلف مضافات سے آنے والی ریلیاں جی پی او چوک میں جلسے کی صورت اختیار کر گئی ہے، آنے والی ریلیوں پر لوگ گل پاشی کر رہے ہیں اور نظرو نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
اس موقع پر فل پروف سیکیورٹی بھی دی جارہی ہے۔ اے سی مری وقار حسین اور اے ایس پی مری اظہر خان جلسے میں موجود تھے ۔