ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز،31اکتوبر تک جاری

271

بورے والا،26 اکتوبر(اے پی پی ):  ملک بھر کی طرح بورے والا مین بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا  31 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس مہم میں ایک لاکھ 97 ہزار 438 بچونکو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے 504 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہین جن میں 443 موبائل ٹیمیں، 30 مراکز صحت اور 31 ادا جات شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں  پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر پاکستانی کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیئے تاکہ ہم آئندہ آنے والی نسلوں کو پولیو سے محفوظ رکھ سکیں محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں اور 5 سال سے کم عمر بچونکو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں۔