ملک میں موجودہ مہنگائی ماضی میں لئے قرضوں کی بدولت ہے؛ شہر یار آفریدی

61

 کوئٹہ، 14 اکتوبر (اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی وکشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ مہنگائی ماضی میں لئے قرضوں کی بدولت ہے، وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کے لوگوں کیلئے امید کی کرن ہیں، بلوچستان کے رہنے والوں سے جب تعارف ہوا انکی نظریں عمران خان پر مرکوز ہیں۔آج سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہیں سب سے بڑی بات پاکستان مثبت رخ پر جارہا ہے۔

 کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شہر یار آفریدی نے کہا کہ آج افغان امن کا عمل وزیراعظم کی کاوشوں سے جاری ہوا ،چین کے تعاون سے گیم چینجر منصوبہ سی پیک تکمیل میں ہے۔انہوں نے  کہا کہ آج پاکستان کے بارے میں وزیر اعظم بہتر پالیسی تشکیل دے رہے ہیں دنیا وزیر اعظم کی تعریف کررہی ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری آچکی ہے برآمدات بڑھ رہی ہے قرضوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔

شہر یار آفریدی نے  کہا کہ  بھارت نے کشمیر کے اسی لاکھ لوگوں کو اپنے حق سے محروم کیا، وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد اپوزیشن سرگرم ہوئی، اپوزیشن کے 26 نکات میں کشمیر کیوں شامل نہیں، بھارت ملک میں جب انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے تو میاں نواز شریف بھی واویلا کرتے ہی،ں باہر بیٹھ کر نواز شریف نے جو بیان دیا اس سے ہر سپاہی متاثر ہورہا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ تحریک انصاف نے چار حلقوں کی بات کی تھی لیکن مانا نہیں گیا اس لیے سڑکوں پہ آئے، اپوزیشن نے 30 ہزار ارب کے قرضے لئے حکومت اس مہنگے قرضے بلا سود دے رہی ہے، معاہدے لیڈر شب کرتی ہے خمیازہ عوام بھگتے ہیں۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی  نے کہا کہ حکومت اگر غلط ہے تو قانونی راستے اختیار کئے جائیں ،مولانا فضل الرحمن اپنی کرپشن پر بات کرنے کو تیار نہیں،اپوزیشن والے ماضی میں آگ پانی تھے ایک مقصد کیلئے ایک ہوئے ہیں۔

انہوں  نے  کہا کہ  اختر مینگل نے لاپتہ افراد کی فہرست دی، حکومت نے رسپانس دیا ،پہلے سال اختر مینگل کو ٹائم دینے کو کہا سب اکائیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہے جب اداروں پر کام نہ ہوں حکومت فوج کو بلاتی ہے تحریک انصاف نے فوج کو ساتھ لیکر چلنا شروع کیا تو باتیں ہورہی ہے۔